خواجہ اعظم رسول کا ایڈمنسریٹر بلدیہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں،چوہدری حشمت

خواجہ اعظم رسول کا ایڈمنسریٹر بلدیہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں،چوہدری ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)اخبار فروش یونین ضلع مظفرآباد کے صدر چوہدری حشمت نے خواجہ اعظم رسول کا ایڈمنسریٹر بلدیہ تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے خواجہ اعظم رسول کو تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کو چاہئیے کہ وہ سب سے پہلے مظفرآباد کے ہوٹلوں کی خصوصی چیکنگ کریں جہاں لوگوں کو پیسوں کے عوض بیماریاں فروخت کی جا رہی ہیں ۔شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔خاص کر ہوٹلوں پر پاوڈر ملی چائے فروخت کی جا رہی ہے جو کسی لحاظ سے موذوں نہیں ایسے دودھ کی چائے فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جائے اور ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر