چکوال،پی ٹی آئی کا وارڈ1ابراہیم آباد میں طاقت کابھرپورمظاہرہ

چکوال،پی ٹی آئی کا وارڈ1ابراہیم آباد میں طاقت کابھرپورمظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کا وارڈ نمبر 1 محلہ ابر ہیم آباد میں سید اعجاز حسین شاہ کی اقامت گاہ پر طاقت کا بھر پور مظاہرہ کثیر تعداد میں عوام کی شرکت۔ اس موقع پر حلقہ پی پی بیس سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدار راجہ طارق افضل کالس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ9 جنوری کے الیکشن میں عوام کرپٹ حکمرانوں کا کڑا احتساب کریں پی پی بیس والوں کو موقع ملا ہے کہ بلے پر مہر لگا کر ان نااہل حکمرانوں سے نجات پائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ ابراہیم آباد میں سید اعجاز حسین شاہ کی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بیرونی طاقتوں کے کہنے پر ختم نبوت کے آئین پر ڈاکہ مارا عوام سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ وزیر اعظم اتنا گر جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال کی پڑھی لکھی عوام 9 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر ان کو اتنی بری شکست دے گی اور پاکستان کو یہ پیغام دیں گے کہ ان کا مستقبل اب ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈرعمران خان پاکستان کو ایک نئی راہ پر لے کر جائیں گے انہوں نے کہا کہ نہ خود کرپٹ ہیں اور نہ کسی کرپٹ شخص کے پیچھے چلیں گے انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عمران خان اس ملک کی تقدیر کو بدل دے گا 9 جنوری کی صبح گھروں سے نکلیں اور عمران خان اور بلے کی کامیابی کو یقینی بنائیں اس موقع پر محترمہ فوزیہ بہرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مسلم لیگ(ن) کو مذہبی جماعت تصور کرتے تھے اور انہوں نے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھا تھا ختم نبوت ﷺ مین ترمیم کر کے ثبوت دے دیا ہے کہ وہ کوئی مذہبی نہیں انہوں نے کہا کہ آج ضروروت ہے ایل لیڈر کی اور لیڈر ملک کو لوٹتا نہیں ملک کا مستقبل دیکھتا ہے اوہ وہ تمام خوبیاں عمران خان میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ9 جنوری کو عوام کو عمران خان کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے ۔ بلے پر مہر لگا کر ان کرپٹ اور ناہل لوگوں سے نجات حاصل کر نی چاہئے۔ سید ابرار حسین شاہ ہمدانی نے کہا کہ42 سال تک پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے پی پی اور ن لیگ کئی سالوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں عمران خان اچھا لیڈر ہے اس لئے اس کے پیچھے چلے ہیں عبدالستار ایدھی کے بعد عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جس پر عوام نے اعتماد کیا ہے 9 جنوری کو بلے پر مہر لگا کر اس کی کا میابی یقینی بنائیں ا س موقع پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ لاہور کے صدر زبیر نیازی، سید اسد علی شاہ، سردار نواز خان ناجی، چوہدری معروف گوندل، سیٹھ عدیل احمد ۔ ملک آصف، سید ثمر عباس ہمدانی اور رانا جمشید عرف منا نے بھی خطاب کیاآخر میں سید اعجاز حسین شاہ ہمدانی نے تمام آنے والے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔