ہم نے اپنے دورمیں 15ہزارلوگوں کو ملازمتیں دیں،چوہدری عبدالمجید

ہم نے اپنے دورمیں 15ہزارلوگوں کو ملازمتیں دیں،چوہدری عبدالمجید

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں پہلے ہی بے روزگاری ہے ۔ایسے آئی ٹی بورڈ اور دیگر محکمہ جات سے چھوٹے ملازمین کی فراغت ایک المیے کے مترادف ہے ۔ہم نے اپنے دور میں 15ہزار سے زائد لوگوں کو ملازمتیں دیں جبکہ موجودہ حکومت ملازمین کے بچوں کو فاقوں کا شکار کرنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو اس سے انارکی پھیلے گی ہماری حکومت نے ملازمتوں کے علاوہ زراعت امور حیوانات اور سمال انڈسٹری کیلئے بلا سود قرضے فراہم کیے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے ۔یہ حکومت لوگوں کو این ٹی ایس پاس کرنے اور پی ایس سی پاس کرنے والوں کے بجائے اپنے کارکنوں کو ایڈہاک بنیادوں پر تعینات کر رہی ہے جو ناقابل برداشت ہے حکومت اپنے فیصلوں پر فوری نظرثانی کرے بصورت عوام خود حساب لیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر