چکوال،تھنیل میں ن لیگی امیدوارکاجلسہ،عوام کاجم غفیرامڈآیا

چکوال،تھنیل میں ن لیگی امیدوارکاجلسہ،عوام کاجم غفیرامڈآیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھنیل کمال میں مسلم لیگ کے امیدوار سلطان حیدر علی کا بہت بڑا جلسہ ہوا۔ جس میں عوام کا جمِ غفیر اُمڈ آیا۔جلسہ سے سردار ذوالفقار علی دلہہ، سلطان حیدر، ملک نعیم اصغر اعوان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل تھنیل کا فیصلہ مخالفین آنکھیں کھول کر دیکھ لیں۔ انشا ء اللہ جیت شیر اور پاکستان کی ترقی کی ہوگی۔ سردار ذوالفقار خان دلہہ نے کہا میں اور سلطان حیدر ملکر انشا ء اللہ علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے۔جلسہ کے انتظامات چوہدری مشتاق، چوہدری تصدق، فیصل مجید اور اہالیانِ تھنیل کمال نے کئے۔ جس میں یونین کونسل کے عمائدین، مرکزی قائدین نے شرکت کی۔