محکمہ برقیات کا بجلی چوروں کے خلا ف کومبنگ آپریشن شروع

محکمہ برقیات کا بجلی چوروں کے خلا ف کومبنگ آپریشن شروع

مظفرآباد(بیورورپورٹ)محکمہ برقیات کا بجلی چوروں کے خلا ف کومبنگ آپریشن شروع ٗ صارفین کے ڈور ٹو ڈور میٹر چیک کئے جائینگے ، بجلی چور صارفین کے خلاف فوری طور پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جائیگی ، دوران آپریشن بجلی چوروں کے خلاف عوام محکمہ برقیات کے ساتھ تعاون ، بلات کی وقت پر ادائیگی کرکے پریشانی سے بچیں ۔محکمہ برقیات کے ترجمان کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں آپریشن ٹیم ڈور ٹو ڈور صارفین کے میٹر باقاعدہ چیک کرے گی جبکہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر بڑے پیمانے پر چھاپے مار کے گرفتار کرکے میٹر بھی ضبط کئے جائینگے اور اُن کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج کرکے مقدمہ درج کیا جائیگا ! صارفین محکمہ برقیات سے بھرپور تعاون کریں ، بلات کی ادائیگی ،بجلی کی چوری کرنے سے گریز کریں تاکہ بجلی پرپڑنے والے لوڈ میں کمی آسکے جس کی وجہ سے مختلف ٹرانسفارمرز بار بار ٹرپ ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر