لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہوں کامعاملہ حل کیاجائے،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن

لیڈی ہیلتھ ورکرزکی تنخواہوں کامعاملہ حل کیاجائے،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کا معاملہ فوری طور پر یکسو کیا جائے۔ گزشتہ روز پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہو ا جس میں حکومت سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل کوحل کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں نگران اعلیٰ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن شیخ منظور احمد ‘ سینئرنائب صدر سید امداد حسین کاظمی ‘ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید لیاقت حسین نقوی ‘ میرعارف ‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نمائندگان سیدہ یثرب بشیر‘ ارم شفیع‘ شاہدہ سرور‘ صفور ہ کاظمی حفیظہ کوکب ‘زاہدہ احسان ‘ صبیحہ ارشاد ‘ نسیمہ بی بی ‘ شاہدہ صدیق ‘ سلیمہ ارشداور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 10ماہ سے تنخواہ نہ ملنا ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری مالیات روڑے اٹکا رہے ہیں۔ان کے رویے کے مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر ذاتی دلچسپی لے کر مسئلہ حل کریں۔لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام د ے رہی ہیں۔ لیڈ ی ہیلتھ ورکرزپر احتجاج کے دوران لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ نورین عارف نے تنخواہ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا۔ مقررین نے مزید کہا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت عامہ کی جملہ تنظیموں کا اجلاس بلا کر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔