سیر ی درہ، شیروں کی دھاڑ،42بھیڑیں،12بکریاں چیر پھاڑ ڈالیں

سیر ی درہ، شیروں کی دھاڑ،42بھیڑیں،12بکریاں چیر پھاڑ ڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ) داخلی راستہ سیر ی درہ مالدہی گپاہی کے مقام پر جنگلی شیروں کی دھاڑ 42بھیڑیں اور 12بکریاں چیر پھاڑ ڈالیں بکروال چوہدری دلدار حسین ساکنہ ڈھیریاں پٹہکہ ‘نصیر آباد‘ اور اس کے بھائی نے بمشکل بھاگ کر جان بچائی جنگلی شیروں نے پالتو جانوروں کے علاوہ ایک کتا بھی مار ڈالا چوہدری دلدار حسین نے میڈیا کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے سیری درہ میں کے جنگلوں میں شیر چھوڑے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے مجھے تقریبا 1200.000بارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوگیا ہے اور میں نے اور میرے نے بڑی مشکل سے بھاگ کر اپنی جان بچائی ورنہ جنگلی شیر مجھے اور میرے بھائی کو بھی مارڈالتے چوہدری دلدار حسین ساکنہ ڈھیریاں پٹہکہ نصیر آباد کا مزید کہنا تھا کہ سیری درہ داخلی راستہ مالدہی بمقام گپاہی کی جانب سے اپنی بھیڑ ‘بکریوں کا ریوڑ لیکر گڑھی دوپٹہ کی جانب رواں دواں تھا رات ہوجانے کی وجہ سے اسنے گپاہی کے مقام پر رات گزارنے کا فیصلہ کیا رات کی تاریکی میں شیروں کے حملے کی وجہ سے میرے 52پالتو جانور اور ایک کتے کو مارڈالا ہم نے چوری چھپے بھاگ کر اپنی جان بچائی سٹی تھانہ میں رپورٹ درج کروادی گئی ہے متاثرہ بکروال چروایا نے ضلعی انتظامیہ سے معاوضہ کی ادائیگی کی اپیل کی ہے