بانی ایم کیو ایم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ملتوی

بانی ایم کیو ایم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت وکلا کی استدعا پر3فروری تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو نسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے رہنما قمرمنصور ،امجداللہ,پروفیسرحسن ظفرسمیت دیگر پیش ہوئے ۔عدالت میں وکیل صفائی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائرکی جسے عدالت نے منظور کرلیا جبکہ عدالت نے رینجرز پراسیکیوٹر کو ملزمان کو کیس سے متعلق کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے وکلا کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ اشتعال انگیزتقاریرمیں تمام اراکین پر سہولت کاری کے مقدمات درج کئے گئے تھے تمام ملزمان کیخلاف مقدمہ عزیزآباد تھانے میں درج ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر