کراچی ،ملزم کی دوران حراست مبینہ ہلاکت پر اہل خانہ کا احتجاج

کراچی ،ملزم کی دوران حراست مبینہ ہلاکت پر اہل خانہ کا احتجاج

کراچی (کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں گرفتارنشے کے عادی ملزم کی دوران حراست مبینہ ہلاکت پر اہل خانہ کا علاقہ مکینوں کے ہمراہ تھانے کے باہر احتجاج ،تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ، ادھر پولیس نے ملزم کی ہلاکت کی وجہ نشہ نہ ملنا قرار دے کر معاملہ رفع دفع کردیا،۔تفصیلات کے مطابق دوران حراست ملزم کی ہلاکت کا معاملہ،،،اہل خانہ سراپا احتجاج بن گئے۔رات گئے لیاقت آباد تھانے کے باہر احتجاج کرنے والے راحیل کے اہل خانہ کا کہنا ہے گزشتہ روز راحیل کوچوری کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم رات گئے اچانک ہلاکت کی خبر پر یہاں جمع ہوئے ہیں، راحیل کو دوران حراست تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دوران حراست نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔دوسری جانب پولیس نے ملزم کی ہلاکت کو محض اتفاق قرار دیتے ہوئے اسے طبعی موت قرار دینے کی کوشش کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو عدالت میں پیشی کے دوران طبعیت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ لیاقت آباد نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پہلے سے تین مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم اس سے قبل بھی کئی مرتبہ چوری کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر