عوام انتخابات یں قادیانی نواز حکومت کو مسترد کردینگے ،ثروت اعجاز

عوام انتخابات یں قادیانی نواز حکومت کو مسترد کردینگے ،ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے تحت راولپنڈی سے تحفظ ختم نبوت وبیت المقدس ٹرین مارچ کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچا تو کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کاور ٹرین مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اس موقع پر کارنوں نے زبردست نعرے بازی کی ،ثروت اعجاز قادری نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت وبیت المقدس ٹرین مارچ کا مقصدعوام میں بیداری اور شعور اجاگر کرنا ہے جس میں ہم بھرپور کامیاب ہوئے ہیں جگہ جگہ ٹرین مارچ کا استقبال عوام کی بھرپور شرکت عکاسی کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں قادیانی نواز حکومت کو عوام مسترد کردینگے ،امریکہ کے صدر ٹرمپ کا اسلام مخالف رویہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ اور مذاہب میں ٹکراؤ کی پالیسی ہے ،کراچی کینٹ اسٹیشن پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،ارکان رابطہ کمیٹی محمد شہزاد قادری ،محمد طیب قادری ،محمد مبین قادری ،فہیم الدین شیخ و دیگر نے سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ استقبال کیا ،یاد رہے کہ نشترپارک میں عظیم الشان جانثاران مصطفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوامی سروں کا سمندر ہوگا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ ختم نبوت سے متعلق ترمیم کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک نہ پہنچا یاگیاتو حکومت مخالف بڑی تحریک کااعلان کریں گے،اس حوالے سے ہم پیرآف سیال شریف کے تمام مطالبات کی حمایت کااعلان کرتے ہیں اور9جنوری کولاہورمیں ہونیوالے احتجاج میں بھرپورشرکت کرینگے، عقیدہ ختم نبوت سے غداری حکمرانوں کیلئے ذلت ورسوائی کا سبب بنے گی ،مجھے کیوں نکالا کہنے والے ناہل وزیر اعظم نواز شریف اپنے گریبان میں جھانکیں انہیں جواب مل جائیگا،ہم نے حقیقت بتایا تو برا لگ جائیگا،ملک کی دولت لوٹنے عوام کا استحصال کرنے 300قیدی جو پھانسی کے منتظر ہیں انہیں چھوڑ کر عاشق رسول ممتاز قادری کو راتوں رات پھانسی دینے کا عمل نوازخاندان کی رسوائیوبربادی کا سبب ہے ،ختم نبوت پر ہرزہ سرائی کرنے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہے قانون ان کیلئے راستہ خود بنائے ،انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے، امریکہ نواز پالیسیاں ختم نہ کی گئیں تو قوم سخت رد عمل کا اظہار کریگی،دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو 100ارب ڈالر سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، 70ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کی جانیں گئیں،امداد کے نام پر بھیک کے کشکول کی وجہ سے پاکستانی قوم کی رسوائی ہوئی،خود انحصاری، اپنے وسائل پر اعتماد اور پاکستان کو کرپشن کی دلدل سے نکالنا اور پاکستان کے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہی ہمارے مسائل کا حل ہے،آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان نشتر پارک کے جلسہ میں کریں گے،ٹرین مارچ میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،ڈاکٹر عمران مصطفائی ،علامہ طاہر اقبال چشتی ،علامہ مجاہد عبدالرسول ،طاہر دوگر ،شیخ نواز ،صاحبزادہ عثمان نقوی ،قاری بوٹا جٹ ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر