آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل

جنوری07 اتوار۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ اور خود اعتمادی کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ جلد بازی نقصان دہ ثابت ہوگی۔ اصولوں کی خلاف ورزی اور بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے لیکن کوششیں جاری رکھیں۔

برج ثور

جنوری07 اتوار۔ کاروبار سے متعلقہ امور میں دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا جس کے باعث طبیعت خوشگوار رہے گی۔ تحمل مزاجی ‘ خوش اخلاقی اور دوستی کو سراہا جائے گا۔ حالات سازگار رہیں گے۔

برج جوزا

جنوری07 اتوار۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔ زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔

برج سرطان

جنوری07 اتوار۔ گھریلو اور مالی معاملات پر توجہ رہے گی۔ غصے پر قابو رکھئے اور بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ سواری لے سکیں گے۔ بہن بھائی اور دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد

جنوری07 اتوار۔ شخصیت میں نکھار کے ساتھ سچ میں بھی پختگی آئے گی جو کہ فائدہ مند ہوگی۔ صحت بہتر رہے گی۔ مگر جذبات اور غصے پر قابو کی ضرورت ہے۔ بحث اور تکرار سے گریز کریں، نرم رویہ اختیار کریں۔

برج سنبلہ

جنوری07 اتوار۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔ محنت زندگی لائے گی اور اہم کام مکمل ہونے سے فائدہ ہو سکے گا۔ رشتے داروں کا تعاون رہے گا جس سے مسائل میں کمی ہوگی ۔ ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج میزان

جنوری07 اتوار۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے اور عزیزوں کی قربت حاصل رہے گی۔ ہمسائے تعاون کریں گے۔ تحمل مزاجی ‘ خوش اخلاقی اور دوستی کو سراہا جائے گا۔

برج عقرب

جنوری07 اتوار۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ زیادہ تر توجہ محبت سے متعلقہ معاملات پر رہے گی۔ جس کے باعث بہت سے دوسرے کام ادھورے رہ سکتے ہیں۔

برج قوس

جنوری07 اتوار۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔ جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ حاسدین کے بد ارادوں سے بچے رہیں گے۔

برج جدی

جنوری07 اتوار۔ اولاد تابع فرمان رہے گی اور راحت کا باعث ہوگی۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں۔

برج دلو

جنوری07 اتوار۔ زندگی میں تبدیلی آسکے گی۔ اِس دوران آپ کا ذہن منتشر رہے گا۔ ذمہ داریاں رکاوٹ لگیں گی۔ لیکن بعد میں آپ خود کو آزاد محسوس کریں گے۔ اپنی ذات پر توجہ رہے گی۔

برج حوت

جنوری07 اتوار۔ کاروبار میں اُتار چڑھائو کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ آرٹ کا شعبہ اور محبت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ اہم فیصلے کر سکیں گے۔ والدین کا تعاون رہے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم