عمان ،عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،فلسطین کو ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ

عمان ،عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،فلسطین کو ریاست تسلیم ...
عمان ،عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،فلسطین کو ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن)عرب لیگ نے فلسطینی ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق عرب لیگ میں شامل 6 ممالک کے وزرائے خارجہ کااجلاس عمان میںہوا ،جس میں مصر،مراکش، سعودی عرب،یواے ای، فلسطین اوراردن کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی،اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی کا کہناتھا کہ امریکی صدر کا فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔
عرب لیگ کا کہناتھا کہ امریکی فیصلے سے خطے میں تشدد بڑھے گا ، فیصلے کی آئینی حیثیت بھی نہیں، فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بھی مشرقی بیت المقدس ہوگا، عرب لیگ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں شروع کی جائیں گی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں