کراچی، آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شوکامظاہرہ کرے گی

کراچی، آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شوکامظاہرہ کرے گی
کراچی، آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شوکامظاہرہ کرے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ آج لیاقت آباد فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی،جلسے کی تیاریوں کیلئے انتظامات جاری ہیں اور مقامی قائدین کیلئے بڑا سٹیج تیار کر لیااور بڑی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے کامیاب جلسوں کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ آج کراچی میں لیاقت آباد10 نمبر فلائی اوور پر پاور شو کا مظاہرہ کرے گی،جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا جبکہ ساﺅنڈ سسٹم بھی نصب کر دیا گیا،جلسے سے اے پی ایم ایل کے مقامی رہنما اور سابق صدر پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے ،جلسہ 4 بجے شروع ہو گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی