عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں،تحریک انصاف ساڑھے 11 بجے بیان جاری کرے گی

عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں،تحریک انصاف ساڑھے 11 بجے بیان جاری کرے گی
عمران خان نے شادی کی ہے یا نہیں،تحریک انصاف ساڑھے 11 بجے بیان جاری کرے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی شادی کی خبر پر تحریک انصاف نے ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور آج ساڑھے 11 بجے چیئرمین سیکرٹریٹ اہم پریس ریلیز جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی روحانی پیشوا سے مبینہ تیسری شادی کی خبریں عام ہیںجس کے حوالے سے عمران خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے تیسری شادی کی ہے یا نہیں ،اس حوالے سے چیئرمین سیکرٹریٹ آج ساڑھے 11 بجے اہم پریس ریلیز جاری کرے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد