کم جونگ ان سے بات چیت کےلئے تیار ہوں، امریکی صدر

کم جونگ ان سے بات چیت کےلئے تیار ہوں، امریکی صدر
کم جونگ ان سے بات چیت کےلئے تیار ہوں، امریکی صدر

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کے معاملے پر شمالی کوریا کی حکومت سے براہ راست بات چیت کےلئے تیار ہیں اس کےلئے وہ کم جونگ ان کو فون بھی کرسکتے ہیں۔

کیمپ ڈیوڈ میں امریکی صدر سے ایک صحافی نے پوچھا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر کیا آپ ان کی حکومت سے بات چیت کرسکتے ہیں؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ یقیناً، میں بات چیت پر ہمیشہ یقین رکھتا ہوں۔

امریکی صدر نے جواب میں کہا کہ مذاکرات کےلئے کم جونگ ان سے بھی بات کرسکتا ہوں اور انہیں فون بھی کرسکتا ہوں، اگر مذاکرات سے ہم انتہائی پرامن اور بہترین حل کی طرف چلے جائیں تو یہ پوری انسانیت اور پوری دنیا کےلئے ایک بہتر اقدام ہوگا۔

دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ اگلے ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا تعاون کرے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی