رات گئے فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان قتل
عمرکوٹ(سید ریحان ہاشمی) تھرپارکر ضلع کے شہر اسلام میں قتل کی ایک اور واردات واردات سے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا۔ رات گئے ملنے والی تفصیلات کے مطابق اسلام کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ نوجوان منیش کو قتل کردیاتھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ کے میگھواڑ محلہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے منیش میگھواڑ کو قتل کر فرار ہوگئے تھرپارکر پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علائقوں میں ناکابندی، ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ گذشتہ روز ضلع تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی میں مسلح افراد نے فاہرنگ کرکے دو افراد کو مزاحمت کرنے پر قتل کردیا تھا تھر میں دو روز میں تین افراد کے قتل سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تھر ایک پررونق پرامن شہر ہے تھر کی زمین محبتوں کی امین ہے تھر کے سماجی عوامی حلقوں نے آئی جی سندھ اور بالاحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے .