ویرات کوہلی کی زندگی میں انوشکا شرما کے قدم ،بھارتی کپتان کو شادی کے چند دنوں بعد ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ،بھارتیوں نے انوشکا شرما کی درگت بنا دی

ویرات کوہلی کی زندگی میں انوشکا شرما کے قدم ،بھارتی کپتان کو شادی کے چند دنوں ...

کیپ ٹاون(ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپ ٹاﺅن میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے صرف 5 رنز پر آوٹ ہونے پر شائقین نے انوشکا شرما کو ذمہ دار ٹھہرانا شروع کردیا۔سوشل میڈ یا پر تنگ نظر بھارتیوں نے اداکارہ کی درگت بنا دی ۔تفصیل کے مطابق جنوبی افریقہ میں نو بیاہتا جوڑے نے ٹیسٹ سریز شروع ہونے سے قبل نیو ائیر کیپ ٹاﺅن میں منا یا اور انہوں نے ساوتھ افریقہ میں شاپنگ بھی کی ۔ویرات اور انوشکا میچ سے قبل شکھر دھون کی فیملی کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے ہوئے بھی نظر آئے جس پر بھارتیوں نے خوشی کا اظہار کیا تاہم جیسے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی 5رنز پر آوٹ ہوئے تو سوشل میڈ یا طوفان بد تمیزی برپا ہو گیا ۔جنوبی افریقہ سے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی جس وقت کریز پر تھے اس وقت سٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا کو تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا جاتا رہا لیکن آو¿ٹ ہونے کے بعد ٹویٹر پر اداکارہ کے خلاف ٹویٹس کا طوفان آگیا۔

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : کھیل