کیا آپ نے کبھی خواب میں گاڑی چلائی ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیجئے ،عنقریب آپ وہ کام کرنے جارہے ہیں جو ۔۔۔

کیا آپ نے کبھی خواب میں گاڑی چلائی ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیجئے ،عنقریب آپ ...
کیا آپ نے کبھی خواب میں گاڑی چلائی ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیجئے ،عنقریب آپ وہ کام کرنے جارہے ہیں جو ۔۔۔

  


لاہور(نظام الدولہ )خوابوں میں گاڑیاں دیکھنا بھی بہت عام سا خواب ہے۔لیکن اسکے مطالب و دلائل کئی طرح کے ہیں۔مثلاً ایسے شخص کو بزرگی مل سکتی ہے،اسکی ہیبت میں اضافہ ہوگا تاہم اسکا انحصار گاڑی کی اپنی حالت پر موقوف ہے۔خواب میں دیکھے کہ اس کے آس پاس بہت سی گاڑیاں ہیں تو ایسا انسان بااثر اور معزز لوگوں کے حلقے میں شامل ہوگا ۔

کوئی دیکھتا ہے کہ وہ گاڑی میں بیٹھااور تیز چلا رہا ہے تو اسے عزت ملے گی ، دیکھے کہ گاڑی چلا رہا تھا اور پھر ریورس کررہا ہے تو ایسے انسان کی لٹی ہوئی عزت واپس ملے گی۔عموماً ایسے لوگ جھوٹی تہمتوں سے پریشان کئے جاتے ہیں اور بعد میں سرخرو ہوتے ہیں۔دیکھتا ہے کہ گاڑی پرانی ہے اور آہستہ چل رہی ہے۔توایسا انسان زندگی میں بہت حساس ہوتا ہے جسے اپنی انا کو سنبھالنے میں دقت ہوتی ہے۔دیکھتا ہے کہ گاڑی چلا رہا ہے اپنے ساتھ بیٹھے کسی دوست یا عزیز کو گاڑی سے اتاردیتا ہے تو زندگی میں کسی اہم ساتھی کے چھوٹ جانے کی علامت ہے جو خواب دیکھنے والے کے ہاتھوں رنج اٹھا ئے گا۔

خواب میں نئی گاڑی خریدنا اس بات کی دلیل ہے کہ ایسا انسان چاہتا ہے کہ ایسے کام کرے جس سے اسکو عزت بھی ملے اور خوشحالی بھی۔ اگر ایسی گاڑی بیٹھا ہے جس کے ٹائر نہیں ہیں تو یہ رنج و سختی اور بیماری کی علامت ہے۔ اگر کوئی دیکھ لے کسی صاحب ثروت نے اسے گاڑی دی ہے تو اسکا رتبہ بڑے گا۔ گاڑی میں بیٹھا ہے اور سٹارٹ نہیں ہورہی تو اسکی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ ایسا انسان خواہش کے باوجود اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوپائے گا ۔وہ کسی حد تک غیر ذمہ دار ہوتا ہے۔

(وللہ اعلم الصواب )

مزید : روشن کرنیں