عمران خان کو شادی کی مبارکباد، الیکشن تک وہ ایک اور شادی کریں گے، رانا تنویر حسین

عمران خان کو شادی کی مبارکباد، الیکشن تک وہ ایک اور شادی کریں گے، رانا تنویر ...
عمران خان کو شادی کی مبارکباد، الیکشن تک وہ ایک اور شادی کریں گے، رانا تنویر حسین

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے عمران خان کو شادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن تک وہ ایک اورشادی کریں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی اپنی صوبائی حکومتیں ختم کرنا چاہتی ہیں توآگے بڑھیں، پہلے بھی دھرنے اورلاک ڈاؤن ہوئے،وہ وزرا کے استعفے لینا چاہتے توتیارہیں، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن 2018 میں بھاری اکثریت سے جیتے گی،مستقبل میں شہبازشریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ خوش آئندہے،رانا تنویرنے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد