عمران خان کی شادی کا علم نہیں،یورپ میں کنوارے وزیراعظم کو وہ پروٹوکول نہیں ملتا ،جو شادی شدہ کو دیا جاتا ہے،شیخ رشید

عمران خان کی شادی کا علم نہیں،یورپ میں کنوارے وزیراعظم کو وہ پروٹوکول نہیں ...
عمران خان کی شادی کا علم نہیں،یورپ میں کنوارے وزیراعظم کو وہ پروٹوکول نہیں ملتا ،جو شادی شدہ کو دیا جاتا ہے،شیخ رشید

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں،ان پرفخرہے،مجھے نہیں پتہ کہ چیئرمین تحریک انصاف نے شادی کی ہے یانہیں،اگرعمران خان نے شادی کی ہے تواچھا کام کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں کنوارے وزیراعظم کووہ پروٹوکول نہیں ملتا ،جوشادی شدہ کو دیا جاتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے عوام جلد خوشخبری سنیں گے ،انہوں نے کہا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک اہم تاریخیں ہیں، حدیبیہ، ایل این جی اور پاناما کے چور جیلوں کے پیچھے ہوں گے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور