عمر کوٹ میں دو بھائیوں کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر احتجاج

عمر کوٹ میں دو بھائیوں کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر احتجاج
عمر کوٹ میں دو بھائیوں کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر احتجاج

  


عمرکوٹ( ریحان شبیر)تھرپارکر ضلع میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دو سگے بھایئوں کے قاتل گرفتار نہ کرنے کے خلاف عمرکوٹ کی مہشوری برادری کا شدید اجتجاج تھر بازار سے پریس کلب تک بڑی اجتجاجی ریلی ریلی میں اظہار یکجہتی کے طور پر میونسپل چیرمین اور ممبران نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ دلیپ کمار اور چندر کمار کے قاتل فوری گرفتار کیے جائیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دوسگے بھایئوں کے قتل کیے جانے اور قاتل گرفتار نہ کرنے کے خلاف آج عمرکوٹ کی مہشوری کیمونٹی کی جانب سے ایک بڑی اجتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں اظہار یکجہتی کےطور پر میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو ،سماجی رہنما حاجی مجیب کے کے، میونسپل کمیٹی کے ممبران شوکت بھائی ،لیکراج مل مالھی مہشوری برادری کے سیٹھ برج لال سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی سماجی اور اقلیتی برادری سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر میونسپل چیرمین حاجی خالد سراج سومرو نےکہا ہم دن ڈہاڑے اس قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ بہت بڑا ظلم ہوا ہے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے اس موقع پر مہشوری برادری کے سیٹھ برج لال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ہم الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دیے تھے ہمیں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا دی جاری ہے ریلی میں قاتلوں کی گرفتاری کےلیے شدید نعرے بازی کی گئی بعد میں مظاہرین پریس کلب کے سامنے دھرنا دےکر بیٹھ گئے دھرنے کے باعث ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ