شادی عمران خان کا حق ہے، روحانی شخصیت پر ایسی نظر رکھنا بہتر نہیں،شاہی سید
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ شادی عمران خان کا حق ہے لیکن روحانی شخصیت پر ایسی نظر رکھنا بہترنہیں،عمران خان خود چاہتے ہیں میڈیا میں ان کی ذاتی زندگی کا ذکرہو،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوامیں بہتری صرف سوشل میڈیا پر دکھائی جارہی ہے،عمران خان کا فوری انتخابات کا بیان غیرجمہوری ہے۔
اے این پی رہنما نے کہا کہ ملک میں جاری محاذ آرائی کسی کے حق میں نہیں، خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے،حکومت آل پارٹیز کانفرنس بلائے،شاہی سید نے کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے،ہم ملک میں جمہوریت کوپھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سابق گورنرسندھ اپناکرداراداکرتے توسانحہ 12 مئی نہ ہوتا۔