اداکارہ سارہ خان نے اپنی بہن نور خان کی تصویر شیئر کر کے سوشل میڈیا ”فتح“ کر لیا، نوجوان آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اعلیٰ“

اداکارہ سارہ خان نے اپنی بہن نور خان کی تصویر شیئر کر کے سوشل میڈیا ”فتح“ کر ...
اداکارہ سارہ خان نے اپنی بہن نور خان کی تصویر شیئر کر کے سوشل میڈیا ”فتح“ کر لیا، نوجوان آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اعلیٰ“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ نور خان کی ڈراموں میں عمدہ اداکاری اور خوبصورتی کے باعث ان مداحوں کے روز بروز تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں وہ عزیر جسوال کے گانے ”سونئے“ کی ویڈیو میں بھی نظر آئیں جبکہ ”تیرے لئے اور پریت نہ کریو کوئی“ جیسے ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“

وہ اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور دونوں بہنیں ہی شوبز انڈسٹری پر چھاتی جا رہی ہیں۔ ان دونوں میں بہت گہری دوستی بھی ہے اور سوشل میڈیا پر اپنے درمیان اس پیار کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں جس کی تازہ ترین مثال سارہ خان کے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی نور خان کی وہ تصویر ہے جس نے ایک طرح سے سوشل میڈیا ”فتح“ ہی کر لیا ہے اور نوجوان تو اپنی آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اور ایسا ہو بھی کیوں ناں! وہ اس تصویر میں پٹھانی ٹوپی پہنے اور کالے رنگ کی چادر اوڑھے بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں، یہ تصویر دیکھنے والے کا مبہوت ہونا ہی بنتا ہے۔

سارہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”خان صاحب، آپ بہت ہی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں! مجھے تم پر فخر ہے شہزادی۔“

ان کی تصویر کو ہزاروں لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا ہے جبکہ نوجوان اپنے جذبات کا اظہار کئے بغیر نہ رہ سکے۔ ایک صارف نے لکھا ”خوبصورت پٹھانی روپ“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”آہا۔۔۔ پختون سٹائل“

ایک اور صارف نے لکھا ”بہت خوبصورت لگ رہی ہیں لیکن اس ٹوپی کیساتھ ذرا احتیاط سے، یہ عزت و احترام اور وقار کی نشانی ہے“

ایک اور صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ”اس ٹوپی کیساتھ تو بہت زیادہ خوبصورت لگ رہی ہو“

ایک صارف نے خوبصورت کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ”آپ کو بہنیں ہونے پر فخر ہے اور مجھے آپ دونوں کے پاکستانی ہونے پر بہت زیادہ فخر ہے“

ایک اور صارف کا کہنا تھا ”نور بہت زیادہ خوبصورت اور پیاری لگ رہی ہو“

ایک اور صارف نے لکھا ”بہت ہی خوبصورت“

ایک صارف نے لکھا ” واقعی بہت ہی شاندار“

ایک اور صارف نے انہیں خوبصورت قرار دیا

ایک صارف نے تو سارہ خان کو زیادہ خوبصورت قرار دیا اور لکھا ”اب بھی آپ سے زیادہ خوبصورت نہیں لگ رہی سارہ۔۔۔ اپنی زندگی میں آپ سے زیادہ خوبصورت لڑکی نہیں دیکھی“

مزید : تفریح