”نواز شریف نے یہ حرام بات کی ہے کہ۔۔۔“ عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنا نواز شریف کو مہنگا پڑا گیا، مذہبی سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) حیران پریشان رہ جائے گی

”نواز شریف نے یہ حرام بات کی ہے کہ۔۔۔“ عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنا نواز ...
”نواز شریف نے یہ حرام بات کی ہے کہ۔۔۔“ عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرنا نواز شریف کو مہنگا پڑا گیا، مذہبی سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ مسلم لیگ (ن) حیران پریشان رہ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کو کرپشن کہنے پر مذہبی سکالر نے نواز شریف کی بات کو حرام اور ناجائز قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“
نجی ٹی وی سماءٹی وی کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کو کرپشن کہنے پر مذہبی سکالر مفتی زبیر کا کہنا ہے کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ہے، یہ کرپشن نہیں ہے، شادی کو کرپشن کہنا بھی حرام ہے اور اسے سیاست میں نہیں لانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”عامر اگر بال اندر لانی ہے تو بولو نا میری جان میں۔۔۔“ محمد عامر نے آﺅٹ سوئنگ کے بجائے ان سوئنگ کروائی تو کپتان نے ان سے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
مفتی زبیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر مراد شادی کرنے کو برا کہنا ہے تو یہ نہایت ہی غلط، ناجائز اور حرام بات ہے۔ اگر کوئی شادی کرتا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے اس کیلئے برکت کی دعا فرمائی ہے۔ دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کو کرپشن کہیں یا اسے برا کہیں یا اس کی بنیاد پر کسی کو لعن طعن کا نشانہ بنائیں تو یہ شرعاً بالکل ناجائز اور حرام ہے۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔