جس خاتون کو عمران خان نے شادی کی پیشکش کی ، وہ دراصل کون اور عمر کتنی ہے، پہلے کتنے بچے ہیں؟ مزید تفصیلات منظرعام پر

جس خاتون کو عمران خان نے شادی کی پیشکش کی ، وہ دراصل کون اور عمر کتنی ہے، پہلے ...
جس خاتون کو عمران خان نے شادی کی پیشکش کی ، وہ دراصل کون اور عمر کتنی ہے، پہلے کتنے بچے ہیں؟ مزید تفصیلات منظرعام پر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان نے بشریٰ وٹو نامی خاتون کو تیسری شادی کی پیشکش کی ہے ، کپتان اس خاتون کے پاس روحانی رہنمائی کیلئے جایا کرتے تھے۔ بشریٰ بی بی نے حال ہی میں اپنے سابق شوہر سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاض وٹو کی بیٹی بشریٰ بی بی کی 1989 میں خاور فرید مانیکا کے ساتھ شادی ہوئی ، اس جوڑے کے پانچ بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی کی شادی رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کے صاحبزادے کے ساتھ ہوئی ہے اور وہ ایک بچے کی ماں ہے۔

55 سالہ بشریٰ بی بی پاکپتن کی روحانی شخصیات ہیں، عمران خان نے انہی کی دی ہوئی انگوٹھی پہن رکھی ہے، انہوں نے اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اللہ کی راہ میں خود کو وقف کرنے کے لئے علیحدگی اختیار کی تھی۔ بشریٰ بی بی نے اپنی شادی کی حالیہ خبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ جب مرشد کا حکم ہوا‘۔ مبینہ طور پر عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ تیسری شادی کے بعد ان کے وزیراعظم بننے کے امکانات ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور