بشریٰ بی بی کا شوہر بھی میدان میں آگیا ،عمران خان کی شادی کی خبر میں نیا موڑ آگیا

بشریٰ بی بی کا شوہر بھی میدان میں آگیا ،عمران خان کی شادی کی خبر میں نیا موڑ ...
بشریٰ بی بی کا شوہر بھی میدان میں آگیا ،عمران خان کی شادی کی خبر میں نیا موڑ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی خفیہ طور پر تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہے ،شادی کی اس کہانی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ کوئی نئی ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے ،سینئر صحافی عمر چیمہ کی جانب سے دی گئی خبر میں کہا گیا تھا کہ عمر ان خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی خاتون نے اپنے سابق شوہر سے خلع کے لیے بھی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔تاہم اب بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر خاور مانیکا بھی سامنے آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میں نے بشریٰ کو طلاق دی ہے ،بشریٰ نے کبھی بھی مجھ سے خلع لینے کی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ کو طلاق کیوں اور کب دی فی الحال نہیں بتاﺅں گا ۔

مزید :

قومی -