”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا

”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی ...
”سارا علی خان سمیت دو لڑکیاں، ایک ہی بیڈ اور 2 لڑکے۔۔۔“ سیف علی خان کی بیٹی کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی کہ بھارت میں ’بھونچال‘ آ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کے ان ”سٹار “ بچوں میں شامل ہیں جنہیں 2018ءمیں سلور سکرین دیکھنا قابل دلچسپی سے خالی نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پہلا میچ ہار کر بھی پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، وہ کام ہو گیا جس کا چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستانیوں اور سابق کرکٹرز کو شدید انتظار تھا، جان کر آپ بھی کہیں گے ”یا اللہ تیرا شکر ہے“

سارا علی خان سوشانت سنگھ راجپوت کیساتھ ابھیشک کپور کی فلم ’کیدرناتھ‘ کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں جو رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو گی لیکن اس سے پہلے ہی سارا علی خان کی ایسی ویڈیو لیک ہو گئی ہے کہ دیکھ کر سیف علی خان بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔

سارا علی خان کی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر لیک ہوئی ہے جس میں وہ ایک کمرے میں بیڈ پر بیٹھی ہیں اور اپنے دوستوں کیساتھ مزے کر رہی ہیں۔ وہ اس ویڈیو میں گٹار کی دھن پر ”بس تم ہی ہو“ گانا گاتی بھی سنائی دیتی ہیں لیکن ان کی آواز سن کر ہی انسان حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

سارا علی خان کی اس سے پہلے کبھی کوئی ایسی ویڈیو لیک نہیں ہوئی جس کے باعث یہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ایک جانب جہاں ان کے مداح اسے پسند کر رہے ہیں تو دوسری جانب ناقدین نے بھی اپنی توپوں کا رخ ان کی جانب کر رکھا ہے۔ انہوں نے ناصرف لڑکوں کیساتھ موج مستی کرنے پر تنقید کی بلکہ ان کی گائیکی اور صحت پر بھی تنقید کی۔

ایک صارف ایوب موسیٰ نے لکھا ”سپیکر پھٹ گیا شائد“

ویر نے لکھا ”تم ایک ہی کمرے میں لڑکوں کیساتھ بیڈ پر۔۔۔ واﺅ، بہت خوش قسمت ہیں یہ لڑکے“

امیت نے لکھا ” بہت ہی بدصورت“

شورین نے لکھا ”برائے مہربانی دور رہو۔۔۔ بعد میں یہ لوگ معصوم بننے کی اداکاری کریں گے اور اپنے حقوق کی بات کریں گے“

زرمینا نے لکھا ”مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ وہ کس طرح کی محفل میں بیٹھی ہیں لیکن جس طرح کی اوچھی حرکتیں وہ کر رہی ہے، بہت عجیب ہے۔ یہ اسے بالکل بھی زیب نہیں دیتا کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔ جس طرح وہ اپنے جسم کو چھو رہی ہے وہ بھی بہت گھٹیا ہے، معافی چاہتی ہوں“

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح