لندن سے کونسا مہمان خصوصی طورپر عمران خان کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آگیا

لندن سے کونسا مہمان خصوصی طورپر عمران خان کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ...
لندن سے کونسا مہمان خصوصی طورپر عمران خان کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا؟ انتہائی حیران کن نام سامنے آگیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کی تیسری شادی کی خبر بریک کرنیوالے صحافی عمر چیمہ نےکہا ہے کہ لندن سے آئے عمران کے دوست زلفی بخاری بھی تقریب نکاح میں تھے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق عمر چیمہ نے کہا کہ میں مزید شواہد و ذرائع کی بنیاد پر تصدیق کر سکتا ہوں کہ شادی کی خبر دوسو فیصد درست ہےعون چوہدری ، نعیم الحق سے بھی میری اس معاملے پر بات ہوئی ہےاور میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں اور دعویٰ کرتا ہوں کہ وہ اس وقت لاہور میں اور وائی سیکٹر میں ہی موجود تھے جدھر یہ تقریب کا اہتمام کیا گیااور زلفی بخاری جو لندن سے آئے ہوئے ہیں وہ بھی ادھر موجود تھے کل سے زیادہ میں آج اور وثوق سے بات کرسکتا ہوں ،مجھے مزید ذرائع سے اس چیز کی تصدیق ہوئی ہے۔عمران خان کی نئی بیوی بشریٰ بی بی کے صاحبزادے محمد موسیٰ مانیکا نےکہا کہ میرے والد اور والدہ میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم عمران خان کے ساتھ میری والدہ کی شادی والی بات درست نہیں ہے ۔

شادی کی خبر بریک کرنے والے صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ یہ ایک بڑنازک قسم کا ایشو ہے اس میں ایک فیملی ایک طرف ٹوٹی ہے تو دوسری طرف ایک نئی فیملی بننے کا عمل ہے میں نے موسیٰ مانیکا کے والد سے اس پر بات کی تو موسیٰ مانیکا بھی موجود تھے ان کے والد نے ان کے سامنے تصدیق کی کہ ان کی علیحدگی ہوچکی ہے ۔عمر چیمہ نے کہا کہ میں پورے وثوق کے ساتھ بات کررہا ہوں میں اس کو دوسو فیصد کنفرم کرتا ہوں مفتی سعید سے میں نے تین دفعہ پوچھا میں نے باقاعدہ یہ لفظ استعمال کیاکے کیا آپ اس بات کی تردید کریں گے کے آپ نے یکم جنوری کو عمران خان کا نکاح نہیں کروایا انہوں نے اس بات کی تردید نہیں کی ۔

مزید : قومی