ایران میں 5.1شدت کا زلزلہ، 50افرادزخمی

ایران میں 5.1شدت کا زلزلہ، 50افرادزخمی
ایران میں 5.1شدت کا زلزلہ، 50افرادزخمی

  


تہران(این این آئی)مغربی ایران میں5.1شدت کے زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 50ہوگئی ۔

غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق ایران میں زلزلے کے5 آفٹرشاکس محسوس کیے گئے جن کی شدت2 اعشاریہ 7 سے 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے قصریں شیریں اورگلان غرب میں بھی محسوس کیے گئے۔ہسپتال حکام کا کہناہے کہ10 شدید زخمیوں کو کرمان شاہ کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے دیگر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی