بھارت میں رواں برس معاشی ترقی کی شرح کم رہنے کا امکان
نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے مرکزی محکمہ شماریات نے آئندہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح کم ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ 2018 کے مالی سال میں بھارت کی معاشی ترقی کی شرح 6.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران بھارت کی کم ترین سطح ہو گی۔ جاری کردہ اس پیشگی جائزے میں معاشی ترقی میں کمی کی وجہ دہلی حکومت کی جانب سے 2017 میں نافذ کردہ ٹیکس اصلاحات بتائی گئی ہے۔