میانمار میں روہنگیا گروپ کا عسکری ٹرک پر حملہ، 5 فوجی زخمی

میانمار میں روہنگیا گروپ کا عسکری ٹرک پر حملہ، 5 فوجی زخمی
میانمار میں روہنگیا گروپ کا عسکری ٹرک پر حملہ، 5 فوجی زخمی

  


ینگون(این این آئی) روہنگیا مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے گھات لگا کر ایک فوجی ٹرک حملہ کردیاجس کے نتیجے میں5 فوجی زخمی ہوگئے۔

میانمار کی سکیورٹی فورسز اور ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے گھات لگا کر ایک فوجی ٹرک حملہ کیا ۔اس حملے میں 5فوجی زخمی ہوئے ، حملے کا نشانہ بننے والا فوجی ٹرک ایک بیمار شخص کو ہسپتال لے جا رہا تھا۔ میانمار کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں بنگالی تنظیم کے20 افراد شریک تھے۔فوجی ٹرک پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری اراکان روہنگیا سالویشن آرمی نے قبول کر لی ہے۔ اسی گروپ نے گزشتہ برس اگست میں میانمار میں فوج اور پولیس کی چوکیوں پر حملے کیے تھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی