سوڈان حکومت نے اریتریا کے ساتھ ملحقہ سرحد بند کر دی

سوڈان حکومت نے اریتریا کے ساتھ ملحقہ سرحد بند کر دی
سوڈان حکومت نے اریتریا کے ساتھ ملحقہ سرحد بند کر دی

  

خروم(این این آئی)افریقی ملک سوڈان نے اریتریا کے ساتھ ملحق مشرقی سرحد کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکومت نے سرحد بند کرنے کا فیصلہ اپنی سرحدی ریاست کاسالا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد کیا۔ کاسالا کی ریاستی حکومت نے اریتریا کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کاسالا ریاست نے سرحد بند کرنے کا یہ فیصلہ خرطوم حکومت کی ہدایت پر کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سوڈانی صدر عمر البشیر نے کاسالا اور شمالی کوردوفان میں پائی جانے والی لاقانونیت کی روشنی میں 6 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی