حوثیوں کے سرکردہ کمانڈر نے 50 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

حوثیوں کے سرکردہ کمانڈر نے 50 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے
حوثیوں کے سرکردہ کمانڈر نے 50 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی، صنعا(صباح نیوز)یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر تعینات عسکری ذ رائع کا کہنا ہے کی جنوبی گورنری الحدیدہ کے حیس شہر میں لڑنے والے ایک اہم حوثی جنگجو کمانڈر نے اپنے 50 ساتھیوں سمیت سرکاری فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عرب میڈیاکے مطابق گرفتار حوثی کمانڈر کی شناخت ابراہیم عذابو کے نام سے کی گئی ہے۔ اس نے حیس شہر میں حکومتی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کے سامنے ہتھیار پھینک کر خود کو ان کے حوالے کر دیا۔عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی کمانڈر ابراہیم عذبو اور اس کے ساتھیوں نے شدید لڑائی کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے خود کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ واضح رہے کہ ابراہیم عذبو حیس شہر میں حوثیوں کا اہم کمانڈر سمجھا جاتا ہے، اس پر شہریوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں