مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طاہر احمد سندھو انتقال کر گئے

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طاہر احمد سندھو انتقال کر گئے
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طاہر احمد سندھو انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر احمد سندھو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ، مرحوم کی تدفین کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امریکہ پاکستان کی عسکری قیادت سے رابطے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے: جیمز میٹس

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر احمد سندھو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں ، مرحوم پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30سے رکن منتخب ہوئے تھے ، مرحوم نے 1985ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور سرکاری ملازمت اختیار کی جبکہ2005ءمیں سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوگئے تھے۔وہ لاہور ہائی کورٹ میں پریکٹس بھی کرتے تھے جبکہ وہ پنجاب یونیورسٹی لاءکالج میں بحیثیت وزٹنگ پروفیسر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔