چین میں شدید برفباری سے 13 افراد ہلاک

چین میں شدید برفباری سے 13 افراد ہلاک
چین میں شدید برفباری سے 13 افراد ہلاک

  

بیجنگ(آن لائن) چین کے مختلف علاقوں میں برفانی طوفان کی تباہی جاری ہے، صوبے انہوئی میں3 دن کے دوران سے کم سے کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے بلیوالرٹ جاری کردی گئی۔

چین کے نیشنل کمیشن فار ڈیزاسٹرریڈکشن کے مطابق چین کے 9 صوبوں میں شدید برفباری کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیرضروری ورپرگھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین کے مختلف صوبوں شانزی ، شینزی ، ہینان ، انہوئی اورہیبی کے بعض حصوں میں 20سینٹی میٹر تک برف پڑچکی ہے جس کے باعث چینی معیشت کوتقریبا 190 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، 1.06 ملین افراد برفباری سے متاثر ہورہے ہیں۔

چین کے محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برفباری کا سلسلہ آئندہ2روز تک جاری رہے گا۔چین کے شمال مغربی ، مرکزی اور مشرقی علاقوں میں نئے سال کی یہ پہلی برفباری تھی، شدید برفباری اور برفانی ہواؤں کے باعث مرکزی اور مشرقی چین میں اب تک 13افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی