سعودی عرب میں دولہا شادی کے چند گھنٹوں بعد ہلاک

سعودی عرب میں دولہا شادی کے چند گھنٹوں بعد ہلاک
سعودی عرب میں دولہا شادی کے چند گھنٹوں بعد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) مدینہ میں شادی کرنے والا افغانی دولہا شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہوگیا
سعودی میڈیا کے مطابق 20 سالہ افغانی د و لہا نے شہر مدینہ میں شادی کی اور بعدازاں مکہ میں واقع اپنے فلیٹ میں منتقل ہوگیا تاہم شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی فلیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں دو لہا ہلاک ہوگیا جب کہ د و لہن دم گھٹنے کے سبب بے ہوش ہوگئی، دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مکہ شہری دفاع کے ترجمان نائف الشریف کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح 10 بج کر 08 منٹ پر العزیزیہ بلڈنگ میں آگ لگنے سے متعلق فون کال موصول ہوئی۔ آگ دو منزلہ بلڈنگ کے گراونڈ فلور پر لگی جس پر فوری طور پر فائر مین نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا آگ کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جب کہ ایک خاتون دم گھٹنے کے سبب بے ہوش ہوگئی تھی جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ سانحہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگایا جاسکے۔ واضح رہے کہ افغانی جوڑا مدینہ میں شادی کرنے کے بعد 420 کلومیٹر دور سفر کرکے مکہ میں اپنے گھر پہنچا تھا جہاں یہ حادثہ پیش آگیا۔

مزید :

عرب دنیا -