اترپردیش میں شدید سردی سے 70 بے گھر افراد ہلاک

اترپردیش میں شدید سردی سے 70 بے گھر افراد ہلاک
اترپردیش میں شدید سردی سے 70 بے گھر افراد ہلاک

  

لکھنو(آن لائن) بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں 24گھنٹوں کے دوران شدید سردی کے باعث 70 بے گھر افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اترپردیش میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی قلت اور سردی کی شدید لہر میں کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ ٹھنڈ کی وجہ سے پوروانچل میں 22 افراد چل ، بریلی ڈویڑن میں 3، الٰہ آباد ڈویژن میں 11اور بندیل کھنڈ علاقے میں 28 ، بارہ بنکی میں 2، چند پور میں ایک ، امبیڈکر نگر میں ایک ، رائے بریلی اور اونچا ہار میں بھی ایک، ایک شخص ٹھنڈ سے دم توڑگیا۔تاہم لکھنؤ کی میئر سنگیتا بھاٹیہ نے سٹی کمشنر سے اس سلسلے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی