عمران خان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کے26سال مکمل ہوگئے

عمران خان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کے26سال مکمل ہوگئے
عمران خان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ کے26سال مکمل ہوگئے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے بارے میں بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کے عظیم ترین کرکٹر تھے۔ وہ یقیناً کرکٹ کی تاریخ کے بہترین آل راونڈرز میں سے ایک ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان نے کرکٹ کا ورلڈ کپ جیتا تھا، عظیم کھلاڑی نے 1992ءکو آج ہی کے دن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرڈ منٹ لی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے طاہر احمد سندھو انتقال کر گئے

عمران خان نے اپنے کیریئر کے دوران 88 ٹیسٹ کھیل کر 22.81 کی اوسط سے 362 وکٹیں حاصل کیں اور تقریباً 40 رنز کی اوسط سے 3807 رنز بنائے،جن میں سے 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ 1981ئ1982ءمیں لاہور میں سری لنکا کے 8 کھلاڑی صرف 58 رنز دے کر آو¿ٹ کیے۔ اور 23 مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا شمار پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔ خود اپنی کارکردگی کے علاوہ انہیں اس بات کا بھی کریڈٹ دیا جاتا ہے کہ انہوں نے وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نکھار پیدا کیا اور بعد میں یہ دونوں بھی پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوئے۔ بطور کپتان انھوں نے 48 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے 14 جیتے اور 8 ہارے اور 26 برابر یا بغیر کسی نتیجے سے ختم ہوئے۔

مزید : کھیل