ملکی مفاد کیلئے مشائخ،سجادگان اوراکابرین کی وزیراعلیٰ پنجاب کو حمایت کی یقین دہانی، ختم نبوتﷺ پر رانا ثناءاللہ کے موقف پر مکمل اطمینان کا اظہار

ملکی مفاد کیلئے مشائخ،سجادگان اوراکابرین کی وزیراعلیٰ پنجاب کو حمایت کی ...
ملکی مفاد کیلئے مشائخ،سجادگان اوراکابرین کی وزیراعلیٰ پنجاب کو حمایت کی یقین دہانی، ختم نبوتﷺ پر رانا ثناءاللہ کے موقف پر مکمل اطمینان کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف درگاہوں کے سجادہ نشین ،مشائخ اور اکابرین نے ملکی مفاد کیلئے ہرقدم پر ساتھ دینے کی وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرا دی جبکہ ختم نبوت ﷺ پر رانا ثناءاللہ کے مﺅقف پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت ایوان وزیراعلی میں حکومت پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ”علماءکنونشن“ میں وطن عزیزکی معروف درگاہوں کے سجادہ نشین ،مشائخ اورمعتبر روحانی شخصیات نے شرکت کی۔علماءکنونشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ” پاکستان میں قیام اور اس کے استحکام میں مشائخ عظام،معروف آستانوں کے سجادگان اور اکابر دینی یا روحانی شخصیات کا کردار ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ وطن عزیز کے معروضی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ مشائخ عظام وسجادگان اوراکابر دینی و روحانی شخصیات نے اِس موقع پر ایک طرف تو ملکی سالمیت پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور ختم نبوتﷺ پر رانا ثناءاللہ کے موقف پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا ،اور دوسری طرف اِس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قومی یکجہتی، ملکی استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مجموعی امن و امان کے قیام کو مستحکم رکھنے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت پنجاب کی وساطت سے پوری قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ درگاہیں اور آستانیں،دفاع وطن اور قومی و ملی سلامتی کے تقاضوں سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ہم ضرورت پڑنے پر پوری قوم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحدہ و متفق کھڑے ہوں گے۔ خاتم النبینﷺکی رسالت پر ایمان اور آپﷺ کی ذات اقدس سے لازوال محبت و کامل اطاعت ہمارے دینی تشخص، اجتماعی بقا ءاور ملی استحکام کی بنیاد ہے۔ آپﷺ کی ختم نبوت پر غیر متزلزل یقین ہمارے ایمان کا ناگزیر جزو اور پاکستان کے 21 کروڑ مسلمانوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ موجودہ پارلیمان او رحکومت وقت اس کی حفاطت کے لئے ہمہ وقت کمربستہ ہے۔

قندیل بلوچ نے دو سال پہلے عمران خان اور ان کی مبینہ بیگم کے بار ے میں کیا پیشگوئی کی تھی ؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

 اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اس عظیم الشان مشائخ کنونشن میں تشریف فرما روحانی شخصیات ،مشائخ عظام اور سجادگان اس امر سے بھی اتفاق کرتے ہیں کہ خانقاہی نظام کی اس حقیقی رو کو زندہ کیا جائے جس کے سب خانقاہ علوم و معارف کا مرکزتعلیم وتربیت کا منبع تھی،خانقاہ جس قدر مضبوط ہوگی تذکیہ و طہارت اورپاگیزگی و شرافت بھی اس قدر رواج پائے گی،جس کے سبب سوسائٹی مضبوط اورریاست مستحکم ہوگی۔شرکاءاس امر پر متفق ہیں کہ آج امت مسلمہ ہر طرف سے جس نوعیت کے مصائب و مشکلات کاشکار ہیں ان حالات میں اولیاامت اورصوفیائے ملت کے حیات بخش فرمودات اوران انقلاب آفرین تعلیمات سے روشنی حاصل کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔جو زندگی کو عمل،حرکت اور جہد مسلسل سے مزین کرنے اورایک روشن اور بلند نصب العین سے منورکرنے کا پیغام دے رہی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نازک دور سے گزررہا ہے اورکسی صورت انتشار کامتحمل نہیںہوسکتا۔فروعی اختلافات ،باہمی تقسیم اورآپس کی دوریاں ملک کی سا لمیت ،وقار اوراتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات باہمی اتحاد اور اتفاق کے متقاضی ہیں اوراس مقصد کیلئے مشائخ عظام اورسجادگان کو اپنا کلیدی کردارادا کرنا ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ خانقاہوںاورآستانوں سے تحمل ،برداشت ،اےثار،سماجی ومعاشی انصاف، وسائل کی منصفانہ تقسیم،رواداری اورمحبت کا پیغام جانا چاہیے۔اس ابدی پیغام کو عام کرکے ہی ہمارے مسائل ختم ہوں گے اورپاکستان صحیح معنوںمیں عظیم رفاعی مملکت بنے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -