عمران خان کی شادی پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ پوری تحریک انصاف ہکی بکی رہ گئی

عمران خان کی شادی پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایسی تصویر سوشل ...
عمران خان کی شادی پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگا دی کہ پوری تحریک انصاف ہکی بکی رہ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے تیسری شادی کے حوالے سے خبرسامنے آنے کے بعد جہاں اس پر طرح طرح کے تبصرے اور بھانت بھانت کی بولیاں بولی جا رہی ہیں، وہیں اس شادی پر تحریک انصاف کے اہم رہنماءبھی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ، تاہم پی ٹی آئی کے اہم رہنماءاعجاز چوہدری نے ایسی تصویر شیئر کردی کے ٹائیگرز ان کے پیچھے پڑ گئے۔

قندیل بلوچ نے دو سال پہلے عمران خان اور ان کی مبینہ بیگم کے بار ے میں کیا پیشگوئی کی تھی ؟جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جو بظاہر ٹریفک کی نشاندہی کرنے والا ایک بورڈ تھا ، اس بورڈ میں ایک نشان وزارت اعلیٰ کے منصب کی جانب اشارہ کررہا ہے جبکہ دوسرا نشان تیسری شادی کی جانب تھا۔ اس تصویر کے ساتھ کوئی عبارت تو نہیں لکھی گئی تھی تاہم یہ تصویر مبینہ طور پر عمران خان کی تیسری شادی کی جانب اشارہ کر رہی تھی۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی انہیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر لوگوں نے انہیں گالیاں بھی دیں ۔ ٹائیگرز کی جانب سے تنقید کے بعد اعجاز چوہدری نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس