روسی وشامی فضائیہ کے باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائیہ حملے

روسی وشامی فضائیہ کے باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائیہ حملے
روسی وشامی فضائیہ کے باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائیہ حملے

  

دمشق (صباح نیوز)شامی ہیومن رائٹس مبصر کا کہنا ہے کہ دمشق کے قریب باغیوں کے ٹھکانوں پرروس اور شامی فضائیہ کے حملوں میں 17 افراد مارے گئے۔

شامی ہیومن رائٹس مبصر عبد ل رحمان کے مطابق بمباری رہائشی علاقے میں کی گئی جس میں مزید3 مقامات پر کی جانے والی بمباری میں 35افراد زخمی بھی ہوئے۔ شامی شہر مشرقی غوطہ واحد علاقہ ہے جو باغیوں کے زیر کنٹرول مانا جاتا ہے ،روسی اور شامی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17افراد ہلاک ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی