ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج ( پیر)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

حمل

07جنوری پیر۔ شخصیت میں ایک نیا نکھار آئے گا۔ دوسرے آپ کی اہمیت کو محسوس کریں گے۔ مستقبل کے متعلق ٹھوس منصوبہ بندی کر سکیں گے۔مفید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔

ثور

07جنوری پیر۔ اپنے نظریات دوسروں پر واضح کر سکیں گے جس سے دوسرے آپ کی مقناطیسی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔سماجی سرگرمیوں میں شرکت سے عزت میں اضافہ ہوگا۔

جوزا

07جنوری پیر۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ مشترکہ مفاد کے کاموں میں دوسروں پر زیادہ انحصار نہ کریں بلکہ اہم معاملات ذاتی طور پر حل کرنے کی کوشش کریں۔

سرطان

07جنوری پیر۔ مہمانوں کی خاطر مدارت میں مصروفیت رہے گی۔ بچوں کے امور توجہ طلب ہونگے۔ خریداری کے موقع ملیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

اسد

07جنوری پیر۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ اس دوران فضول خرچی سے گریز کریں کاروباری پوزیشن بہتر بنانے کے لئے محنت و لگن کی ضرورت ہوگی۔

سنبلہ

07جنوری پیر۔کسی اہم گھریلو معاملے پر غور و فکر ہو سکے گا۔ بزرگوں کا تعاون و مشورہ مفید رہے گا۔ ترقی و خوشحالی کا عنصر غالب رہے گا۔دور دراز سے مہمانوں کی آمد متوقع ہو سکتی ہے۔

میزان

07جنوری پیر۔ نجی امور توجہ طلب ہونگے۔ مشترکہ کام میں دلچسپی رہے گی۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ تجدید مراسم ہو سکیں گے اور کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔

عقرب

07جنوری پیر۔ ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ خاص مقاصد کے تحت سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ کسی ادھورے منصوبے کو دوبارہ شروع کر سکیں گے۔

قوس

07جنوری پیر۔ جائیداد وغیرہ کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ اس سلسلے میں مصروفیت رہے گی۔کاروباری امور میں سنجیدگی اختیار کریں۔کوئی ملازمتی یا گھریلو مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔

جدی

07جنوری پیر۔ دوسروں کو اپنے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کا ہرگز موقع نہ دیں۔ آج ملنے والی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہونگی لہٰذا آپ کو محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

دلو

07جنوری پیر۔ مہمانوں کی خاطر مدارت کا موقع ملے گا۔ شاپنگ وغیرہ کا رجحان ہوگا۔ اپنے مشاغل سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ طرز زندگی میں کچھ تبدیلی آنے کا امکان نظر آتا ہے۔

حوت

07جنوری پیر۔ گھریلو امور میں توجہ و رجحان رہے گا۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں ۔ کاروباری سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ کاروبار میں استحکام رہے گا اور ساکھ بحال ہوگی۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم