کوہاٹ ، کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے14مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا

کوہاٹ ، کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے14مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا
کوہاٹ ، کوئلے کی کان میں کام کرنیوالے14مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا

  

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں حافظ الرحمان کول مائنز سے 14کان کنوں کو اغواکرلیا گیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق کان کنوں کے ساتھ کام کرنیوالے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اغواکار مغوی کان کنوں کو درہ آدم اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں،مغوی کان کنوں کا تعلق ضلع شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی