سال 2019کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.31فیصد کمی ریکارڈ

سال 2019کے پہلے ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.31فیصد کمی ریکارڈ

لاہور( این این آئی)نئے سال کے پہلے ہفتے میں میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریے میں بھی 0.07 فیصد کمی دیکھی گئی ۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر،کیلے، لہسن ، کپڑے، تازہ دودھ ، دھی، خوردنی تیل، چائے، انڈے، گڑ ، چینی ، دال مسور ،چنے کی دال ،دال مونگ ،دال ماش،گندم، سگریٹ ،مٹن ،بیف، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی، آلو،پیٹرول ،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،ایل پی جی ،پیاز ،سرخ مرچ ،آٹا ،باسمتی چاول سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،نمک ،روٹی سادہ ، ملک پاڈر، اری چاول، صابن سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8تا12 ہزار آمدنی ، 12ہزار تا 18ہزار ، 18ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.14، 0.19 ،0.29 اور 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس