سٹیٹ بینک کے زیراہتمام آگہی سیمینار 9جنوری کو فیصل آباد چیمبر میں ہوگا
فیصل آباد( بیورورپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کے زیر اہتمام برآمد کنندگان اور تجارتی ایسوسی ایشنوں کو لیویز، ٹیکسز اور لوکل ڈیوٹیز ( ایل ٹی ایل ڈی) اور ڈیوٹی ڈرا بیک آف ٹیکسز (ڈی ڈی ٹی) بارے ضروری آگاہی دینے کیلئے نو جنوری کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ایک سیمینار ہور ہا ہے۔ اس سیمینار کے دوران سٹیٹ بینک کے ماہر برآمد کنندگان کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی واپسی کے علاوہ سبسڈی سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔