سرگودھاچیمبر‘ مسز مریم شفیق وومن انٹرپرینئرزکمیٹی کی چیئرپرسن مقرر

سرگودھاچیمبر‘ مسز مریم شفیق وومن انٹرپرینئرزکمیٹی کی چیئرپرسن مقرر

سرگودھا(اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مختلف شعبہ کاروبار سے منسلک خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے مسز مریم شفیق کو چیئرپرسن وومن انٹرپرینئرز (کاروباری خواتین) کمیٹی مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس مرزا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مردوں کیساتھ ساتھ خواتین بھی مختلف شعبہ جات میں کاروبار کرکے اہم مقام حاصل کرسکتی ہیں جن کی اگر پشت پناہی کہ جائے تو وہ بہت زیادہ ترقی حاصل کرسکتی ہیں۔

اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسز مریم شفیق کو چیئر پرسن وومن انٹرپرینئرز مقرر کیا گیا ہے تاکہ مختلف شعبوں میں کام کرنیوالی خواتین کو اگر کسی بھی قسم کی کوئی مشکل در پیش آئے تو وہ اس سلسلہ میں مریم شفیق سے رجوع کرسکتی ہیں مسز مریم شفیق صدر انجمن تاجران گولچوک سرگودھا شفیق الرحمن کی اہلیہ ہیں شفیق الرحمن نے ان کے نوٹیفکیشن پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل حل کرنے میں مریم شفیق اہم کردار ادا کرینگی۔

مزید : کامرس