صرافہ بازار

صرافہ بازار

لاہور( این این آئی)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 14000کیوسک اور اخرج 3000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد4300 کیوسک اور اخراج4300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 6500 کیوسک اور اخراج5000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد6200کیوسک اور اخراج 6200کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد18300 کیوسک اور اخراج 16800کیوسک،چشمہ آمد15900 کیوسک اوراخراج 7000کیوسک، تونسہ آمد11500 کیوسک اور اخراج11500 کیوسک، پنجند آمد3100 کیوسک اور اخراج 3100 کیوسک،گدو آمد 10600کیوسک اور اخراج 5500 کیوسک، سکھر آمد7900 کیوسک اور اخراج 12200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراجآمد1300 کیوسک رہا۔ اور اخراج 1300کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1425.39 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.696 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1110.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.559 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے ۔

مزید : کامرس