جڑی بوٹیاں فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں،ماہرین زراعت

جڑی بوٹیاں فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں،ماہرین زراعت

قصور (اے پی پی) چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک ونمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہذاکاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار پیازی‘چھنکنی بوٹی‘ رت پھلائی‘ دنبی سٹی‘ لیہلی ‘ریواڑی جیسی مضراثرات کی حامل جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں۔ماہرین زراعت قصورنے کہا کہ جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی کیلئے پہلی گوڈی چنے کی فصل اگنے کے 30سے 40روزبعد اوردوسری گوڈی پہلی گوڈی کے مزید ایک ماہ بعدکی جائے۔

ا

نہوں نے کہا کہ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفیدثابت ہواہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارمزیدرہنمائی یامشاورت کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے استفادہ یا ماہرین زراعت کی خدمات سے مشاورت ورہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : کامرس