جاگیر دار ، سرمایہ دار ، صنعتکار جائز ٹیکس پورا ادا کردیں ‘ عبداللطیف سہو

جاگیر دار ، سرمایہ دار ، صنعتکار جائز ٹیکس پورا ادا کردیں ‘ عبداللطیف سہو

فیصل آباد(بیورورپورٹ) پاکستان کسان ویلفیئرکونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہا کہ اگر جاگیر دار ، سرمایہ دار ، صنعتکار اپنا جائز ٹیکس پورا ادا کردیں تو وطن عزیز کو بیرونی قرضوں اور دیگر بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بجلی ، گیس، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ٹیکس نیٹ میں آنے والے افراد دیانت داری سے اپنا ٹیکس ادا کریں اور ٹیکس وصولی کے شعبوں میں پائی جانے والی سالانہ اربوں روپے کی کرپشن روک دی جائے تو ملک کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ بااثرصنعت کاروں ، جاگیر داروں ، سرمایہ داروں کی بہت بڑی تعداد کوئی ایسا اقدام نہیں ہونے دیتی جس سے ملک کے ریونیو میں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ لے دے کر قربانی کا بکرا غریب عوام اور متوسط طبقہ کو ہی بنایا جا رہاہے جن سے بے پناہ یوٹیلیٹی بلزاور بالواسطہ و بلاواسطہ بے پناہ ٹیکسز وصول کرکے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن عزیز کو درپیش تمام بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرعی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کاشتکاروں کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور سستی زرعی اجناس پیداکی جاسکے۔

کے خود کفالت سمیت اس کی برآمدات کے ذریعے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکے۔

مزید : کامرس