کرپشن پر شور ‘ لیگی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی ‘ ثاقب خورشید

کرپشن پر شور ‘ لیگی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہوگی ‘ ثاقب خورشید

کرم پور (نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ ’ن‘ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہاکہ کتنے افسوس اور لمحہ فکر یہ کی بات ہے کہ مسلم لیگ ’ن‘ کے دور میں گیس ،بجلی،پانی سمیت سمیت ہر چیز ارزاں نرخوں پر دستیاب تھی ۔اور موجودہ ایماندار حکومت کے دور میں بنیادی ضروریات زند گی کا حصول ہی دشوار ہو گیا ہے ۔ابھی موسم سرما ہے بجلی نہیں آرہی گرمی کے موسم میں عوام کا کیا حال ہو گا ۔ ان خیالات (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے دورہ کے دوران مختلف عوامی و سماجی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے ۔ اور اب عوام دوبارہ مسلم لیگ ’ن‘ کی طرف رجوع کررہے ہیں۔لیکن مسلم لیگ ’ن‘ حکومت گرانے کے کسی کھیل کا حصہ نہیں بنے گی ۔بلکہ ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت اپنے ہی بوجھ تلے خود ہی دب جائے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ’ن‘ کی اعلیٰ قیادت کے خلاف 2سالہ تحقیقات میں ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو ئی تو انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ ’ن ‘ کی قیادت عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گی ۔قبل ازیں انہوں نے شمیم آباد میں اپنے منیجر ریاض احمد کے بھائی مشتاق احمد کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کا اظہار کیا ۔

شور

مزید : ملتان صفحہ آخر